حیدرآباد /28 اپریل ( سیاست نیوز ) برقی شاک کی زد میں آکر دو مسلم نوجوان فوت ہوگئے ۔ اپل اور میر پیٹ پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ اپل پولیس کے مطابق 32 سالہ محمد عقیل جو رامنتاپور علاقہ کے ساکن محمد خلیل کا بیٹا آئی سی آئی سی آئی گچی باؤلی میں ملازم تھا ۔ کل یہ نوجوان اس کے مکان میں واٹر سمپ پر سیڑھی کی مدد سے کام کر رہا تھا کہ بلندی سے برقی تار پر گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ میر پیٹ پولیس کے مطابق 20 سالہ محمد ہارون جو اترپردیش کے ساکن محمد وسیم کا بیٹا بڑنگ پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ روزگار کی تلاش میں ہارون شہر آیا تھا ۔ کل تیز ہواؤں کے سبب اس کے مکان کے قریب برقی تار ٹوٹ گیا تھا اور یہ نوجوان اس کی جوڑنے کی کوشش میں برقی تار کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔