برقی شاک کی زد میں آکر ایک خاندان کے 3 افراد ہلاک

   

حیدرآباد۔/21 جولائی، ( سیاست نیوز) موسلادھار بارش سے ایک خاندان کے تین افراد برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔ یہ دلخراش واقعہ صنعت نگر اکروتی اپارٹمنٹ میں پیش آیا۔ اپارٹمنٹ میں مقیم افراد نے 54 سالہ پی وینکٹیش اور ان کی بیوی 50 سالہ مادھوی اور 30 سالہ ہری کی نعشوں کو فلیٹ کے واش روم میں پائے جانے پر پولیس کو آگاہ کیا۔ اطلاع پر پولیس ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور معائنہ کرنے پر یہ پتہ لگایا کہ موسلادھار بارش سے فلیٹ کی دیوار بھیگی تھی ۔ شاک کی زد میں ایک شخص آیا ہوگا اور اسے بچانے دیگر دو افراد نے کوشش کی اور وہ بھی ہلاک ہوگئے۔ پولیس صنعت نگر نے نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل کے دواخانہ منتقل کیا اور ایک مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ب