برقی شاک کی زد میں آکر ا یک شخص ہلاک

   

حیدرآباد /3 مارچ ( سیاست نیوز ) برقی شاک کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ مہیشورم پولیس حدود میں یہ واقع پیش آیا ۔ جہاں 36 سالہ شخص دشرتھ فوت ہوگیا ۔ سفیل گوڑہ علاقہ کا ساکن یہ شخص مہیشورم میں واقع ایک فارم ہاوز میں کام کرتا تھا ۔ کل کام کے دوران برقی شاک کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ مہیشورم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔