برقی شاک کی زد میں آکر نوجوان فوت

   

حیدرآباد /31 مارچ ( سیاست نیوز ) حبیب نگر کے علاقہ میں ایک نوجوان برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ حبیب نگر پولیس کے مطابق 20 سالہ صادق عرف غوث جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ آصف نگر کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص مزدور کے کام پر حبیب نگر علاقہ پہونچا اور برقی مرمتی کام میں مصروف تھا کہ اس دوران برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا اور فوت ہوگیا ۔ پولیس حبیب نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔