برقی شاک کی زد میں آکر پلمبر فوت

   

حیدرآباد /22 جنوری ( سیاست نیوز ) برقی شاک کی زد میں آکر ایک پلمبر فوت ہوگیا ۔ یہ واقعہ میٹرپلی پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 28 سالہ سمپت برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق سمپت حشمت پیٹ علاقہ کا ساکن تھا اور پیشہ سے پلمبر تھا ۔ 21 جنوری کے دن یہ شخص میڑپلی میں واقع ایک مکان میں کام کر رہا تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس میڑپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔