حیدرآباد 31 مارچ (سیاست نیوز) آندھراپردیش میں برقی شرحوں میں اضافہ کے خلاف کمیونسٹوں نے احتجاج منظم کیا ۔ امراوتی میں سی پی آئی اور سی پی ایم نے علیحدہ ریالی منظم کی جس میں برقی شرحوں میں اضافہ کا فیصلہ واپس لینے مطالبہ کیا گیا۔ جگن حکومت نے اگسٹ سے برقی کے تمام زمرہ جات کیلئے شرحوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا ۔ سی پی آئی ریاستی سکریٹری رام کرشنا کی قیادت میں احتجاج کرکے الزام عائد کیا گیا کہ حکومت عوام پر 4 ہزار کروڑ کا بوجھ عائد کررہی ہے۔ مرکز نے پٹرول ڈیزل قیمتوں میں اضافہ سے پہلے ہی بھاری بوجھ عائد کیا ۔ ایسے وقت برقی شرحوں میں اضافہ غیرمنصفانہ ہے۔ وجئے واڑہ میں تلگودیشم رکن اسمبلی جی رام موہن کی قیادت میں احتجاج منظم کیا گیا۔ ایلور، سریکاکلم، وجئے نگرم، کرنول و گنٹور میں بھی احتجاج کی اطلاعات ہیں۔