برقی شرحوں میں اضافہ کی تجویزنہیں

   

حکومت سبسیڈی بوجھ خود برداشت کرے گی
حیدرآباد 22 مارچ (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ اور ڈسکامس کی جانب سے مالیاتی سال 2025-26 میں برقی شرحوں میں اضافہ کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ عہدیداروں نے تلنگانہ الیکٹرسٹی ریگولیشن کمیشن کی جانب سے یہاں جمعہ کو منعقد کردہ عوامی سماعت میں وضاحت کی کہ حکومت برقی شرحوں میں اضافہ کئے بغیر تمام برقی سبسیڈی بوجھ کو برداشت کرے گی۔ کمیشن چیرمین جسٹس ڈی ناگرجنا کی جانب سے منعقد کی گئی اس عوامی سماعت میں ٹی جی ایس پی ڈی سی ایل چیرمین و منیجنگ ڈائرکٹر مشرف فاروقی اور جے ایم ڈی، سی سرینواس راؤ نے کہاکہ زرعی شعبہ اور گھروں کو مفت برقی سربراہی میں اضافہ کے باعث ریونیو گیاپ امکان ہیکہ تقریباً 9758 کروڑ روپئے ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ خود حکومت اس گیاپ کو سبسیڈی کے ذریعہ پورا کرے گی اور اس وجہ ڈسکامس کی جانب سے برقی شرحوں میں اضافہ کی تجویز نہیں ہے۔