کورونا بحران کے دوران برقی شعبوں کو نقصان ، جگدیش ریڈی
حیدرآباد :۔ وزیر برقی جگدیش ریڈی نے کہا کہ فی الحال برقی شرحوں میں اضافہ کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے ۔ اگر کوئی فیصلہ کیا جاتا ہے تو حکومت ہی اعلان کرے گی ۔ تلنگانہ قانون ساز کونسل میں ارکان کی جانب سے برقی شرحوں کے مسئلہ پر اٹھائے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر برقی نے یہ وضاحت کردی ۔ جگدیش ریڈی نے کہا کہ کورونا بحران برقی شعبوں کو نقصان ہوا ہے ۔ باوجود اس کے برقی شرحوں میں اضافہ کرنے کی حکومت کے پاس کوئی تجویز نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران زیادہ برقی بلز وصول ہونے کے دعوے میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔ چند افراد زیادہ بلز وصول ہونے کے جھوٹے الزامات عائد کرتے ہوئے برقی شعبہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے ۔ تکنیکی مسائل کی وجہ سے چند مقامات پر زیادہ برقی بلز وصول ہوئے ہیں ۔ حکومت کی جانب سے اس کا اعتراف کیا جاتا ہے ۔ وزیر برقی نے کہا کہ حکومت کو جب زیادہ برقی بلز وصول ہونے کی توجہ دلائی گئی تو اس کو درست کرلیا گیا ہے ۔