برقی شرحوں میں اضافہ کے خلاف بی جے پی کا احتجاج

   

حیدرآباد۔25۔ مارچ (سیاست نیوز) برقی شرحوں میں اضافہ کے فیصلہ کے خلاف بی جے پی نے خیریت آباد چوراہے پر دھرنا منظم کیا۔ ٹی آر ایس حکومت اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے برقی شرحوں میں اضافہ کی تجویز سے دستبرداری کا مطالبہ کیا گیا ۔ بی جے پی کے سینئر قائدین جی ایچ رامچندر راؤ اور بی جے پی سٹی یونٹ کے قائدین اور کارکنوں نے اس دھرنے میں حصہ لیا۔ دھرنے کے دوران پولیس کی مداخلت پر بی جے پی قائدین اور پولیس کے درمیان بحث و تکرار ہوئی ۔ بی جے پی قائدین نے کہاکہ ٹی آر ایس حکومت غریب اور متوسط طبقات کو نشانہ بنانے کیلئے برقی شرحوں میں اضافہ کر رہی ہے۔ بی جے پی ریاست گیر سطح پر احتجاج منظم کرے گی ۔ ر