شمس آباد ۔ یکم ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : راجندر نگر سرکل محکمہ برقی عہدیداروں نے پریس میٹ منعقد کی ۔ سرکل ایس ای گوپیا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل ایم ڈی مشرف فاروقی کی ہدایت پر عوام کو اطلاع دی جارہی ہے کہ وہ برقی میٹر نمبر کو اپنے اپنے موبائل نمبر سے منسلک کروالیں ۔ جس سے برقی صارفین کو تمام تفصیلات سے واقف کروایا جاسکے اور 200 یونٹ مفت برقی اسکیم سے استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔ موبائل نمبر منسلک کروانے کے بعد ان کے نمبر پر انہیں وقت بہ وقت تمام تفصیلات سے واقف کروایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ برقی میٹر ریڈنگ حاصل کرنے والے عہدیداروں کو صارفین اپنا اپنا موبائل نمبر دے کر برقی میٹر سے موبائل نمبر منسلک کرواسکتے ہیں ۔۔