برقی صارفین کے لیے شکایتوں کی یکسوئی کا موقع

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری ۔ ( سیاست نیوز) ضلع رنگاریڈی اور حیدرآباد میں موجود برقی صارفین کو ہونے والی مشکلات کی یکسوئی کیلئے تلنگانہ ٹرانسکو کی جانب سے عوامی شکایت سیل منعقد کیا جاتا ہے اس شکایتی سیل میں برقی کی سربراہی ، برقی کٹوتی ، ٹرانسفارمر کی تبدیلی ، اسٹریٹ لائٹ ، ناکارہ برقی کیسوں کی تبدیلی کے علاوہ برقی بل میں اضافہ برقی ، میٹر میں خرابی جیسے اہم مسائل کی یکسوئی کیلئے ہر ڈیویژن سطح پر عوامی شکایتی سیل لگایا جاتاہے جس میں چیرمین ، فینانس ممبر، ٹکنیکل ممبر اور ایک آزاد ممبر جو عوام کی جانب سے ہوتے ہیں ۔ اس ماہ جنوری 7 تاریخ کو ماریڈپلی میں ڈیویژن آفس میں ، 11 جنوری چندرائن گٹہ ڈیویژن آفس میں ، 19 جنوری کو مینے گوڑہ وقارآباد اور 23 جنوری کو شادنگر میں برقی مسائل کی یکسوئی کیلئے عوامی شکایت سیل منعقد ہوں گے ۔آپ اپنے برقی مسائل اور شکایت کی یکسوئی کیلئے اس شکایتی سیل میں اپنی درخواست درج کرواسکتے ہیں اس کے علاوہ برقی عوامی شکایتی سیل کا ہیڈ آفس وینگل راو نگر میں واقع ہے یہاں پر بھی کام کے اوقات میں اپنی شکایتی درخواست دے سکتے ہیں ۔ عوام کو اس سے استفادہ کرنے کا بہترین موقع ہے ۔