برقی قانون سے بھی دستبرداری اختیارکی جائے

   

بی سی طبقات کی مردم شماری، ایس سی طبقات کی زمرہ بندی کرنے کے سی آر کا مرکز سے مطالبہ

حیدرآباد۔/20 نومبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے سی آر نے برقی قانون سے بھی دستبرداری اختیار کرنے ، بی سی طبقات کی مردم شماری کرنے اور قبائیلیوں کے تحفظات میں اضافہ کرنے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا اور تلنگانہ بی جے پی قائدین کو عوام بالخصوص کسانوں سے معذرت خواہی کرنے پر زور دیا۔ تلنگانہ بھون میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کے سی آر نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ جس طرح زرعی قوانین سے دستبرداری اختیار کی گئی اسی طرح برقی قانون سے بھی دستبرداری اختیار کی جائے بصورت دیگر ملک میں کسانوں کی ایک اور تحریک شروع ہونے کا انتباہ دیا۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ ہم کسانوں کو تلنگانہ میں 24 گھنٹے مفت و معیاری برقی سربراہ کررہے ہیں مگر مرکزی حکومت ہمیں ریاست کے زرعی بورویل، باؤلیوں کے پاس برقی میٹرس نصب کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے اور بی سی آبادی کی مردم شماری کے معاملہ میں ٹال مٹول کی پالیسی اختیار کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں قبائیلی طبقات کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے اور ان کے تحفظات میں توسیع کرنے کی اسمبلی میں قرارداد منظور کرتے ہوئے مرکز کو روانہ کی گئی ہے مگر تاحال مرکزی حکومت نے کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی طبقات کی زمرہ بندی کیلئے بھی نمائندگی کی گئی ہے لیکن اس پر بھی مرکزی حکومت ٹال مٹول کی پالیسی اپنارہی ہے۔ چیف منسٹر کے سی آر نے تلنگانہ بی جے پی قائدین کو اوچھی سیاست سے باز آجانے اور ریاست کے عوام سے معذرت خواہی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی قائدین کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا ہے ۔ عوام بھی بی جے پی قائدین کو اچھی طرح سمجھ گئے ہیں لہذا بی جے پی قائدین عوام سے معذرت خواہی کریں۔ ن