برقی ملازمین کو 7 فیصد پی آر سی دینے کا فیصلہ

   

حیدرآباد۔/15 اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ برقی ملازمین کی ٹی ایس ٹرانسکو۔ جینکو کے سی ایم ڈی پربھاکر راؤ سے مذاکرات ثمر آور ہوئے، 7 فیصد پی آر سی حاصل کرنے سے برقی ملازمین نے اتفاق کیا ہے۔ اس تناظر میں برقی ملازمین نے حکومت اور سی ایم ڈی پربھاکر راؤ سے اظہار تشکر کیا۔ واضح رہے کہ تلنگانہ اسٹیٹ پاور ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پی آر سی کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالنے 17 اپریل سے ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ اس مسئلہ پر تلنگانہ لیبر کمشنر نے درمیان میں مداخلت کرتے ہوئے مصالحت کرانے کی سی ایم ڈی پربھاکر راؤ سے اپیل کی تھی جس پر پربھاکر راؤ نے 7 اپریل کو لیبر کمشنر کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ابھی تک 5 مرتبہ بات چیت کی گئی ہے ۔ برقی اداروں کی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے 6 فیصد پی آر سی دینے سے اتفاق کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں آج ہفتہ کو ایک اور مذاکرات ہوئے جس میں برقی ملازمین نے 7 فیصد پی آر سی سے اتفاق کیا ہے۔ جس کے بعد ملازمین نے ہڑتال سے دستبرداری اختیار کی ہے۔ن