برقی ملازمین کی ہڑتال ختم، انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات

   

حیدرآباد۔/26اپریل، ( سیاست نیوز) محکمہ برقی کے الیکٹریکل آرٹیزن کی ہڑتال آج ختم ہوگئی۔ صدرنشین اور منیجنگ ڈائرکٹر سے کامیاب مذاکرات کے بعد یونین نے ہڑتال سے دستبرداری کا اعلان کیا۔ انتظامیہ کی جانب سے کل جن 200 آرٹیزن کی خدمات کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا انہیں بحال کرنے سے اتفاق کرلیا گیا ہے۔ ملازمین کی تنظیموں کے نمائندوں نے مذاکرات کو حوصلہ افزاء قرار دیا اور کہا کہ تنخواہوں پر نظرثانی سے اتفاق کیا گیا ہے۔ ریاست میں 4 برقی اداروں کے 20,500 الیکٹریکل آرٹیزن نے ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ سب اسٹیشنوں اور برقی ٹرانسمیشن کے اداروں میں کارکردگی متاثر ہوئی۔ جاریہ ماہ نئے پی آر سی اور 7 فیصد فٹمینٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے ہڑتال کی نوٹس دی گئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ 18 مطالبات پر بات چیت ہوئی۔ر