حیدرآباد ۔ 21 مئی (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کے گورارم پنچایت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق 26 سالہ نریش جو پانی نکالنے کے لئے باولی کے برقی موٹر کو آن کرتے ہی اسے برقی شاک لگا اور اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ نریش کی شادی پیر کو ہوئی تھی اور گھر میں مہمان بھی موجود تھے۔ گزشتہ رات شادی کی تمام رسومات کی تکمیل ہوئی تھی۔ منگل کو استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا تھا گھر کے تمام افراد تقریب کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ نریش نے پانی کی موٹر کو آن کرتے ہی اسے زبردست شاک لگا اور وہیں اس کی موت ہوگئی۔ شادی کے 24 گھنٹے کے اندر دلہے کی موت پر افراد خاندان اور گاؤں میں غم کا ماحول پیدا ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس مقام پر پہنچ گئی اور اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرکے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ منتقل کردیا۔ ش