حیدرآباد۔ /29 جنوری، ( سیاست نیوز) برقی چوری کے دوران برقی شاک کی زد میں آکر ایک کسان فوت ہوگیا۔ ضلع وقارآباد کے دوما میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 40 سالہ انجلیا نامی کسان برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق انجلیا کے برقی کنکشن کو برقی عہدیداروں نے منقطع کردیا تھا اور عہدیداروں کے جانے کے بعد اس نے دوبارہ چوری سے کنکشن حاصل کرنے کی کوشش کی ۔ اس دوران وہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ ع