گریٹر حیدرآباد کے دیگر 8 سرکلس، صنعتی علاقوں اور گوداموں کو کھلی چھوٹ
حیدرآباد۔ 30 ۔ نومبر (سیاست نیوز) محکمہ برقی کی جانب سے برقی چوری کے معاملہ میں پرانے شہر پر نظر رکھی جارہی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں 9 سرکلس ہیں، تمام 9 سرکلس میں برقی چوری ہورہی ہے ۔ عہدیداروں جرمانے بھی عائد کر رہے ہیں ۔ بالخصوص صنعتی علاقوں میں بھاری برقی چوری کے الزامات ہیں لیکن پرانا شہر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ عہدیدار صنعتی علاقہ کو نظر انداز کرکے پرانے شہر پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ اندازہ کے مطابق گریٹر زون میں سالانہ 200 کروڑ کی برقی چوری ہورہی ہے ۔ عہدیدار 1000 یا 1500 روپئے کے بقایا جات پر کنکشن منقطع کر رہے ہیں مگر لاکھوں روپئے بقایاجات رکھنے والوں کو چھوٹ دے رہے ہیں ۔ گریٹر حیدرآباد میں یومیہ 50 تا 55 ملین یونٹس برقی کی ڈیمانڈ سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ اس میں 5 تا 6 فیصد برقی چوری ہورہی ہے ۔ گریٹر کے 9 سرکلس میں 11 ماہ میںبرقی چوری کے 18,907 مقدمات درج ہوئے اور چوری کرنے والوں پر 20 کروڑ روپئے جرمانے عائد کئے گئے ۔ میڑچل سرکل ، جیڈی میٹلہ ڈیویژن میں 179 ، کوکٹ پلی میں 2120 ، راجندر سرکل کندکور ڈیویژن میں 1084 ، شاد نگر میں771 ، آئی ٹی کاریڈار کے گچی باؤلی حدود 1478 ، ابراہیم باغ میں 976 ، کنڈاپور میں 245 کیس بک ہوئے ۔ ساتھ ہی سائبر سٹی ، میڑچل ، کنڈا پور ، جیڈی میٹلہ ، ابراہم پٹنم ، چمپا پیٹ ، سرور نگر ، شادنگر اور کندکور میں فرضی دستاویزات پر پیمانہ پر برقی کنکشن کے الزامات ہیں۔ مضافات میں گوداموں میں غیر مجاز برقی کنکشن ہیں مگر عہدیداروں چھوٹ دے رہے ہیں ۔ بالخصوص پٹن چیرو ، جیڈی میٹلہ ، کنڈا پور ، ایل بی نگر ، میڑچل ، راجندر نگر ، کیسری، شاہ میر پیٹ میں چند افراد درمیانی کنکشن دلانے کی شکایتیں ہیں۔ غیر مجاز عمارتوں میں برقی کنکشن کے علاوہ پیانل بورڈ اجرائی میںرشوت کے الزامات ہیں لیکن عہدیدار ان کو نظر انداز کرکے پرانے شہر پر توجہ کر رہے ہیں۔ ن