برقی کھمبے سے ٹکرانے پر موت

   

حیدرآباد۔/6 مارچ، ( سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں برقی کھمبے کو ٹکر دینے کے نتیجہ میں ایک خانگی ملازم ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 33 سالہ راگھویندر گوڑ ساکن ملنا پیٹ آج صبح یونیورسٹی علاقہ سے گزررہا تھا کہ اتفاقی طور پر اس نے برقی کھمبے کو ٹکر دے دی اور وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔