حیدرآباد : /12 ڈسمبر (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ جیڈی میٹلہ میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں برقی کھمبے کو چھونے کے نتیجہ میں ایک کارپینٹر ہلاک ہوگیا ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 35 سالہ شیخ اسلام الدین جس کا تعلق اترپردیش سے تھا اور وہ یہاں پر بھگت سنگھ نگر جیڈی میٹلہ میں مقیم تھا ۔ مذکورہ شخص پیشہ سے کارپینٹر تھا اور اس نے حالت نشہ میں اپنے مکان کے پاس موجود برقی کھمبے کو چھولیا اور برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔