کتور شوگر فیاکٹری میں جشن آزادی سے ڈائرکٹر خضر یافعی کا خطاب
کوہیر ۔ 16 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملک کی 78 ویں جشن یوم آزادی کے موقع پر ظہیر آباد منڈل میں واقع موضع کتور میں ٹریڈینٹ شوگر فیاکٹری میں قومی پرچم کشائی شوگر فیاکٹری کے ڈائرکٹر خضر یافعی نے ملازمین اور کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیاکٹری کی برقی بحال ہوتے ہی کاموں کا آغاز کردیں۔ گنا کسانوں اور فیاکٹری کے ملازمین کی ترجیحات ہی ان کا اہم مقصد ہے۔ انہوں نے اس موقع پر فیاکٹری ملازمین اور ظہیر آباد کی عوام کو ملک کی آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر کمپنی ملازمین کے رہنما ہو گیلی راملو نے مخاطب کرتے ہوئے کہا۔ مقامی ملکیت کا وجود ایک عنصر ہے جس سے کسانوں اور مزدوروں کو راحت ملتی ہے اور گنے کے کاشتکاروں کے پچھلے سال کی واجبات کی ادائیگی پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کمپنی کے مزدوروں کی مدد کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ اس موقع پر جگدیش راج شیکھر ریڈی، طاہر علی کلکرنی، محمد چشم الدین، راکیش گپتا، محمد یوسف اسد یافعی، عبداللہ صدیقی، محمد محبوب علی، سنتوش کمار گپتا کے علاوہ دیگر موجود تھے۔