برلا نے بھگونت مان کا استعفیٰ قبول کر لیا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: لوک سبھا اسپیکراوم برلا نے کہا کہ انہوں نے عام آدمی پارٹی کے رہنما بھگونت مان کی ایوان کی رکنیت سے استعفیٰ قبول کر لیا ہے ۔ مسٹر برلا نے منگل کے روز ایوان کو بھگونت مان کے استعفیٰ کے تعلق سے مطلع کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سنگرور سے لوک سبھا رکن بھگونت مان نے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ انہوں نے 14 مارچ سے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے ۔ مسٹر مان نے پیرکے روز مسٹر برلا سے ملاقات کر کے لوک سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ سونپا تھا ۔ واضح رہے کہ پنجاب میں حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے جیت درج کی ہے ۔ اے اے پی نے 117 رکنی اسمبلی کے انتخابات میں 92 سیٹیں حاصل کیں ۔ پارٹی نے مسٹر مان کو اپنا وزیر اعلیٰ امیدوار نامزد کیا تھا۔ انہیں قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کرلیا گیا ہے ۔ وہ چہارشنبہ کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔