برلا کرناٹک کے دونوں ایوان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

   

نئی دہلی : لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کرناٹک قانون ساز اسمبلی کے دونوں ایوانوں کے ممبران سے جمعہ کو دوپہر ڈھائی بجے بنگلورمیں کرناٹک قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔۔ برلا 24 ستمبر کو ‘جمہوریت اور جمہوری اقدار کی حفاطٹ ’ کے موضوع پر کرناٹک کے دونوں ایوانوں کے اراکین کے مشترکہ اجلاس سے اظہار خیال کریں گے ۔کرناٹک قانون ساز کونسل کے چیئرمین بسوراج ہوراٹی ، کرناٹک قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر وشویشور ہیگڈے کاگیری ، وزراء ، ممبران پارلیمنٹ ، قانون ساز کونسل اور قانون ساز اسمبلی کے ارکان اور دیگر معززین موجود ہوں گے ۔ برلا پہلی مرتبہ کسی مقننہ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ۔