برلن : کورونا وائرس کی عالمی وبا سے بری طرح متاثرہ ملک برازیل کے لیے جرمنی سے وفاقی جرمن فوج کے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے کووڈ انیس کے شدید بیمار مریضوں کے لیے بھیجے گئے اسّی وینٹیلیٹرز برازیلیا پہنچ گئے ہیں۔ مریضوں کو سانس لینے میں سہولت دینے والی یہ درجنوں مشینیں جرمنی کی وفاقی وزارت صحت نے برازیل بھیجی ہیں۔ برازیلیا میں جرمن سفارت خانے نے بتایا کہ برلن حکومت کے لیے کورونا کی عالمی وبا کے خلاف بین الاقوامی سطح پر تعاون اس کی بڑی ترجیحات میں شامل ہے۔
