برلن 15 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) برلن میں ایک موسیقی تقریب کے باہر ہوئی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک اور چار دوسرے زخمی ہوگئے ہیں۔ جرمن حکام نے یہ بات بتائی ۔ برلن پراسکیوٹرس کی ایک ترجمان نے کہا کہ ایک یا ایک سے زائد افراد نے یہاں فائرنگ کردی تھی ۔ فائرنگ کے بعد وہ یہاں سے فرار ہوگئے ۔ اس فائرنگ میں ایک 42 سالہ شخص ہلاک ہوگیا جبکہ چار دوسرے زخمی ہوئے ہیں۔ دو افراد شدید زخمی بتائے گئے ہیں۔