برلن میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی

   

برلن : جرمن دارالحکومت برلن میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم سات افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ نامعلوم حملہ آور فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے اور برلن پولیس علاقے میں ان کی تلاش اور تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔برلن پولیس کے مطابق آج بروز
ہفتہ چھبیس دسمبر کی صبح برلن کے مغربی علاقے کروئزبرگ میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ اس واقعے میں کم از کم سات افراد زخمی ہوگئے، جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد چار افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی تاہم فائر بریگیڈ عملے نے مزید تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی۔ زخمیوں میں سے تین افراد قریبی سڑک کے پاس ملے جب کہ چوتھے زخمی کو علاقے کی ایک نہر سے باہر نکالا گیا۔ اس شخص کو بظاہر ٹانگ میں چوٹ آئی ہے۔ پولیس نے آس پاس کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔