ریاض : سعودی عرب کے مسک آرٹ انسٹی ٹیوٹ برلن آرٹ انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سیجرمنی کے دارالحکومت برلن میں، نیو اسکول آف فوٹوگرافی کی نمائش میں شریک ہے۔ اس نمائش میں ہونہار سعودی آرٹسٹوں کی بڑی تعداد بھی شرکت کر رہی ہے۔ سعودی آرٹسٹ مختلف موضوعات پر ممتاز فن پارے پیش کررہے ہیں۔ یہ نمائش 14 ستمبر سے جاری ہے جو 14 اکتوبر 2022 تک برلن آرٹ ویک کی سرگرمیوں کا حصہ رہے گی۔اس نمائش میں عصری آرٹ کے مسائل میں دلچسپی رکھنے والے سعودی فنکاروں کی نئی نسل کے تخلیق کردہ متعدد فن پارے اور پروجیکٹس پیش کیے گئے ہیں، جو 2021 میں شروع کیے گئے مسک آرٹ انسٹی ٹیوٹ اور برلن آرٹ انسٹی ٹیوٹ کے درمیان تعاون کے پہلے نتائج کی نمائندگی کرتے ہیں۔