لندن :DAAE برطانیہ میں قائم ایک رجسٹرڈ چیریٹی ادارہ ہے جو بین الاقوامی شناخت حاصل کرے گا اور مقامی و عالمی سطح پر قدرتی آفات کے متاثرین کیلئے امدادی کام انجام دینے کی کوشش کرے گا ۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر فاروق احمد خان پریسیڈنٹ متاثرین میں اپنی رفاہی خدمات (DAAE) کے سالانہ اجلاس کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ تعلیمی اور کیریئر کے مشوروں سے نوجوانوں کی رہنمائی کرے گا اور تعلیمی بیداری کے ذریعہ قوم و ملت کے مستقبل کو بہتر بنانے کی کوشش کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارہ کا مقصد این جی اوز اور اسی طرح کے دیگر ادارو ں کے ساتھ مضبوط روابطہ قائم کرنا ہے ۔