برمنگھم یونیورسٹی میں گرونانک چیر کا افتتاح

   

برمنگھم۔/2 نومبر، (سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے برمنگھم یونیورسٹی میں ہندوستانی حکومت کی اعانت سے قائم کردہ جدید ’ گرونانک چیر ‘ کا افتتاح کیا جس کا مقصد سکھ دھرم کے بانی گرونانک کی تعلیمات کی تحقیق کے موقع فراہم کرنا ہے۔ ہردیپ سنگھ پوری نے اعلان کیا کہ گرونانک کے 550 ویں یوم پیدائش موقع پر جدید چیر قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے برمنگھم کے دورہ کے موقع پر یہ افتتاح انجام دیا۔ انہوں نے عصر حاضر میں گرونانک کی تعلیمات کی اہمیت کے عنوان پر سالانہ لکچر بھی دیا۔اس یونیورسٹی کے ہندوستانی ادارہ نے لکچر کا اہتمام کیا تھا۔