٭ بروسلی کی بیٹی شینن لی نے چینی فاسٹ فوڈ گروپ ریئل کنگ فو پر مقدمہ دائر کیا ہے کہ اس نے مارشل آرٹس کے اسٹار کا امیج غیرمجاز طور پر استعمال کیا ہے جس کے سبب انہیں بطور ہرجانہ 215 کروڑ روپئے ادا کرنے چاہئے۔ ریئل کنگ فو نے کہا کہ وہ اس لوگو کو 2004ء سے استعمال کرتا آرہا ہے اور اسے جواب دینے کیلئے کچھ وقت چاہئے۔ مستعملہ امیج گہرے رنگ کے بال والے شخص کا ہے جو کنگ فو کے پوز میں ہے اور ظاہر طور پر بروسلی معلوم ہوتا ہے۔