٭ امپیریل کالج لندن کے پروفیسر نیل فرگیوسن نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ خشک کھانسی اور تیز بخار کے بعد انہوں نے خود کو دوسروں سے الگ تھلگ کرلیا ہے ۔ فرگیوسن کی زیر قیادت ایک ٹیم نے ایک پیپر جاری کیا ہے جس میں یہ اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اگر وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس کو روکنے کے لئے نئے اقدامات پر عمل نہیں کرتے ہیں تو برطانیہ میں دو لاکھ 60 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے فوت ہوسکتے ہیں ۔فرگیوسن کورونا وائرس سے متا ثر برطانوی حکومت کے عہدیداروں کے کورونا وائرس کے مشیر ہیں۔