بروقت طبی امداد سے 4 افراد کی جانیں محفوظ

   

کلواکرتی۔/30 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی حلقہ اسمبلی اچم پیٹ کے اپنتلا منڈل کے کیتی پور اسٹیج کے قریب آج شام ایک کار تیز رفتار ی کے سبب پُل سے ٹکراکر لب سڑک گڑھے میں گر گئی۔ جس کے سبب 4 افراد شدید زخمی ہوئے۔ یہ افراد احمد آباد گجرات سے سری سیلم درشن کیلئے جارہے تھے اسی وقت وہاں سے گذر رہے ضلع چیرمین نائب صدر بالاجی سنگھ ٹھاکر نے بروقت ان کی طبی امداد کرتے ہوئے پولیس اور دواخانہ عملہ کو اطلاد یتے ہوئے ا ن کی مدد کی۔ جس کے سبب ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ بروقت امداد نہ ہونے کے سبب ان کی جانوں کو بھی نقصان ہوسکتا تھا۔ فی الحال یہ افراد شدید زخمی ہیں جنہیں اچم پیٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں سے حیدرآباد روانہ کرنے کیلئے تیاری جاری ہے جبکہ بالاجی سنگھ نے احمد آباد ان کے گھر بھی اطلاع دیتے ہوئے تفصیلات انہیں فراہم کی۔