واشنگٹن : امریکہ کے شہر نیویارک کے علاقے بروکلین میں ایک میٹرو اسٹیشن پر ایک روز قبل دس لوگوں کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے کے شبے میں گرفتار شخص پر بدھ کے روز دہشت گردی کا مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔نیویارک کے مشرقی ڈسٹرکٹ کے اٹارنی بریون پیس نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا ہے کہ 62 برس کے فرانک ا?ر جیمز پر مقدمہ دائر کیا جا رہا ہے۔ جیمز کو پریس کانفرنس سے کچھ ہی پہلے مین ہیٹن کے ایسٹ ولیج کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔جیمز پر الزام ہے کہ اُس نے منگل کے روز لوگوں سے بھرے میٹرو سٹیشن پر فائرنگ کی تھی۔ اس واقعے میں زخمی ہونے والے دس افراد میں سے پانچ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔