نیویارک ، 12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چار افراد ہفتہ کی صبح نیویارک سٹی میں غیرقانونی گیمبلنگ کلب میں شوٹنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے اور تین دیگر زخمی ہوئے۔ بروکلین کے پڑوس کراؤن ہائٹس میں واقع ایک بلڈنگ کے اندرون صبح 7 بجے سے کچھ دیر قبل چھ مرد افراد اور ایک عورت پر گولیاں چلائی گئیں۔ مہلوکین جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، ان کی عمریں 32 تا 49 سال بتائی گئی ہیں۔ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی اور پولیس کو اس فائرنگ کا مقصد بھی فی الحال معلوم نہیں ہے۔
