بروک پر آئی پی ایل کی دو سالہ پابندی

   

نئی دہلی : بی سی سی آئی نے انگلش کرکٹر ہیری بروک پر آئی پی ایل میں شرکت کرنے پر2 سال کی پابندی عائدکردی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹورنمنٹ شروع ہونے سے قبل آخری لمحات میں دستبردار ہونے کی وجہ سے بروک پر آئی پی ایل میں شرکت کرنے پر2 سال کی پابندی لگائی گئی ہے۔آئی پی ایل کے نئے قانون کے مطابق نیلامی میں رجسٹرکوئی بھی غیر ملکی کھلاڑی فرنچائز کی جانب سے خریدے جانے کے بعد سیزن کے آغاز سے پہلے ٹورنمنٹ سے دستبردار ہوجائے تو اس پر ٹورنامنٹ میں شرکت پر 2 سیزن کے لیے پابندی عائد کی جائے گی۔بی سی سی آئی کی جانب سے ہیری بروک اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو بیٹر پر 2 سالہ پابندی عائد کرنے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔