برو کمیونٹی کے ووٹر تریپورہ کی دونوں سیٹوں پر ووٹ دیں گے

   

اگرتلہ: تریپورہ کے چیف الیکٹورل آفیسر پنیت اگروال نے چہارشنبہ کو یہاں کہا کہ میزورم میں برو کمیونٹی کے تقریباً 17 ہزار ووٹرز آئندہ لوک سبھا انتخابات میں 19 اور 26 اپریل کو تریپورہ کی دونوں سیٹوں پر ووٹ ڈالیں گے ۔تریپورہ میں آئندہ عام انتخابات کے لیے تقریباً 28.58 لاکھ ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ مغربی تریپورہ میں تقریباً 14,62,875 ووٹرز اور مشرقی تریپورہ میں 13,95,121 ووٹرز نے اس الیکشن کیلئے اپنا رجسٹریشن کرایا ہے۔اگروال نے کہا کہ میزورم حکومت انہیں واپس لے جانے پر راضی نہیں ہوئی اور بالآخر تریپورہ حکومت نے انسانی بنیادوں پر ریاست کے منتخب مقامات پر انہیں دوبارہ آباد کرنے پر اتفاق کیا۔ بازآبادکاری کا عمل اب بھی جاری ہے ۔ اب تک مشرقی تریپورہ کے پارلیمانی حلقے میں برو کمیونٹی کے 12 ہزار سے زیادہ ووٹروں کو دوبارہ آباد کیا گیا ہے اور باقی مغربی تریپورہ میں متعلقہ مقامات پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔