لندن: برطانیہ کی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز نے اعلان کیا ہے کہ وہ 14 اکتوبر سے لندن سے لاہور کی براہ راست پروازیں شروع کر رہی ہے۔برٹش ایئرویز کے اعلان کے مطابق چودہ اکتوبر سے لاہور سے ہفتے میں چار پروازیں شروع ہوں گی۔ لاہور سے لندن ہیتھرؤ کی پروازوں کی ٹکٹوں کا اجرا شروع کر دیا گیا ہے۔لاہور سے لندن ہیتھرؤ کے طویل سفر کے لیے جدید ترین بوئنگ 787 اور بوئنگ 788 طیاروں کو استعمال میں لایا جائے گا۔برٹش ایئرویز پہلے ہی اسلام آباد سے روزانہ ایک فلائیٹ چلا رہی ہے جنھیں وبا کے باعث معطل کر دیا گیا تھا لیکن حال ہی میں ان پروازوں کو دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔برٹش ایئرویز نے 2008 میں اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں ہونے والے خودکش بم حملے کے بعد اسلام آباد سے اپنی براہِ راست پروازیں بند کردیں تھی جنھیں 2019 میں دوبارہ شروع کیا گیا تھا۔پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچیئن ٹرنر نے اس فیصلہ کو باہمی اعتماد کا غماز قرار دیا۔