حیدرآباد 9 فروری ( یو این آئی) تعلیمی مواقع اور ثقافت کے تبادلہ کے لئے برطانیہ کے بین الاقوامی ادارہ برٹش کونسل اور تلنگانہ حکومت نے بدھ کو یادداشت مفاہمت کی ہے تاکہ تعلیم، آرٹس اور اختراعات کے شعبہ جات میں اشتراک کیاجاسکے جس کا مقصد تلنگانہ کے نوجوانوں کے لئے عالمی مواقع فراہم کرنا ہے ۔اس یادداشت مفاہمت پر دستخط تلنگانہ کے پرنسپال سکریٹری آئی ٹی جئیش رنجن ، ریسرچ اینڈ انوویشن سرکل حیدرآباد کے ڈائرکٹر جنرل اجیت رانگنیکر، آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے برطانوی ہائی کمشنر اینڈریو فلیمنگ اور جنوبی ہند کے لئے برطانوی قونصل جنرل جے پُشپاناتھن کی موجودگی میں کئے گئے ۔اس یادداشت مفاہمت کے ذریعہ ایک منتخب شراکت دار کے طورپر تلنگانہ کے برطانیہ میں بھروسہ اور مزید مواقع تلاش کرنے کے لئے برطانیہ کے ساتھ اشتراک کی اہمیت کو اجاگر کیاجائے گا۔یہ معاہدہ تین سال کے لئے ہوگا جس میں دونوں، یونیورسٹیوں،تحقیقی اداروں اور سنٹرس فار ایکسلنس کے ساتھ مل کرکام کریں گے ۔