برڈ فلو :دہلی میں ریسٹورنٹس کو چکن اور انڈے سربراہ نہ کرنے کی ہدایت

   

نئی دہلی : دارالحکومت دہلی کے محکمہ بلدیہ نے برڈ فلو کے پیش نظر ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ گاہکوں کو چکن اور انڈے سربراہ نہ کریں۔ دہلی میں برڈ فلو کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ملک کی دیگر 8 ریاستوں میں بھی برڈ فلو پھیل گیا ہے۔ دہلی کے محکمہ بلدیہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں نے اس کے احکامات کی خلاف ورزی کی تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ نارتھ دہلی میونسپل کارپوریشن نے کہا کہ یہ امتناع تمام دکانات اور ریسٹورنٹس کی جانب سے چکن سے تیار کردہ اشیاء کی فروخت اور ذخیرہ اندوزی پر عائد ہوگا۔ اگر انڈوں سے تیار کردہ ڈش یا چکن سے بنائے گئے ڈش گاہکوں کو دیئے جاتے ہیں تو ہوٹل اور ریسٹورنٹ مالکین کے خلاف جرمانے کئے جائیں گے۔