نئی دہلی : مرکزی حکومت نے آج اس بات کی توثیق کی ہے کہ صرف چار ریاستوں کیرلا ، راجستھان ، مدھیہ پردیش اور ہماچل پردیش میں برڈ فلو کی وباء کی تصدیق ہوئی ہے، تاہم تمام ریاستوں کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پی پی ای کٹ اور پرندوں کو تلف کرنے کیلئے ضروری اشیاء کے وافر ذخیرہ یقینی بنائیں۔ حکومت نے کہا کہ عوام میں بھی اس سے متعلق شعور بیداری کی جائے ۔ پولٹری اشیاء کے استعمال سے قبل تمام ضروری احتیاطی اقدامات پر عمل کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔