منگولیا سے ہر سال ایسے پرندے عثمان ساگر ، مانجرا ، سنگور پہنچتے ہیں
حیدرآباد : ملک کے مختلف ریاستوں میں برڈ فلو کے پھیل جانے کے بعد محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کے علاوہ برڈ واچرس پرندوں پر نظر رکھنے والی رضاکارانہ تنظیمیں تلنگانہ پر خصوصی نظر رکھے ہوئے کہ کن ممالک و علاقوں سے نقل مقام کرنے والے پرندے تلنگانہ میں داخل ہور ہے ہیں ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے نقل مقام کرنے والے پرندوں سے برڈ فلو پھیلنے کی توثیق ہوجانے کے بعد تلنگانہ میں چوکسی بڑھادی گئی ہے ۔ پیلے رنگ ، سبزناک اور لمبے سروالے خوبصورت نظر آنے والے ان تارکین وطن پرندوں پر خاص طور پر نظر رکھی گئی ہے اور سروے کیا جارہا ہے کہ ایسے کتنے پرندے ملک اور دوسری ریاستوں میں داخل ہوئے ہیں یہ پرندے وسطیٰ ایشیاء میں منگولیا سے باقاعدہ شہر حیدرآباد کے گنڈی پیٹ (عثمان ساگر) ، مانجرا اور سنگور کے ذخیرہ آب کا ہر سال دورہ کرتے ہیں ۔ حال ہی اس نسل کے پرندے عادل آباد اور آصف آباد میں بھی دیکھے گئے ہیں ۔ برڈ واچرس نے نشاندہی کی ہے کہ ایسی ہی نسل کے پرندے مانجرا اور گنڈی پیٹ میں بھی نظر آئے ہیں ۔ برڈ واچر سریکانت نے بتایا کہ ایدولاآباد ، جوگی پیٹ اور سنگاریڈی کے اطراف و اکناف کے علاقوں میں بھی یہ پرندے نظر آرہے ہیں ۔ پرندوں سے محبت کرنے والے منوج نے بتایا کہ ان پرندوں میں بیماریوں کے کوئی علامتیں نظر نہیں آئی ۔ گزشتہ سال کے بہ نسبت اس سال اس نسل کے کم پرندے نقل مقام کرتے آئے ہیں ۔