ماہ رمضان میں قیمتیں بڑھائی جائیں گی
حیدرآباد۔ برڈ فلو موسم دیکھ کر آتا ہے یا اس کے نام کوئی سازش رچی جاتی ہے! جب کبھی غیر مسلموں کے تہوار نہیں ہوتے اور ان میں شادیوں کے مہورت نہیں ہوتے اسی وقت برڈ فلو کی توثیق کی جاتی ہے اور اس کے بعد برڈ فلو ایسے وقت پر ختم ہونے لگتا ہے بلکہ پولٹری صنعت کو نقصانات سے بچانے سرکردہ قائدین برسر عام چکن کے استعمال سے اسے محفوظ قرار دیتے ہیں جب مسلمانوں کے تہوار اور چکن کے استعمال کا دور شروع ہونے لگتا ہے۔ جن ایام میں برڈ فلو کی وباء کے اثر ہیں چکن کی قیمتو ںمیں گراوٹ ریکارڈ کی جاتی ہے۔ ملک میں آئندہ 4 ماہ کے دوران غیر مسلموں کی شادیوں کے کوئی مہورت نہیں ہیں اور اان میں چکن کی قیمت میں گراوٹ ریکارڈ کی جائے گی لیکن اب ماہ رمضان کی آمد کیلئے 100 دن باقی رہ گئے ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہاہے کہ ان ایام میں چکن کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا۔ماہ رمضان المبارک سے قبل چکن کی قیمتو ںمیں گراوٹ ریکارڈ کی جائے گی جبکہ ماہ رمضان ک کی آمد کے ساتھ چکن کی قیمتو ں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جائیگا۔ کئی ہول سیل تاجرین کی جانب سے ان خدشات کا اظہار کیا جا رہاہے کہ اب جبکہ پولٹری صنعت پر بڑی حد تک مخصوص طبقہ کا کنٹرول ہوچکا ہے اس کی جانب سے صورتحال کو دیکھتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ اور کمی کیلئے کئی سازشیں تیار کی جا رہی ہیں اور مسلم طبقہ کی جانب سے جن ایام میں چکن کے استعمال میں اضافہ ہوتا ہے ان میں قیمتو ںمیں اضافہ کی سازش کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ماہ رمضان کے دوران چکن کی قیمتو ںمیں بے تحاشہ اضافہ ریکارڈکیا جا رہاہے اور گذشتہ کئی برسوں سے اس بات کو نوٹس کیا جا رہاہے کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران چکن کے استعمال میں نمایاں کمی ریکارڈ کی جاتی ہے جس کی وجہ کوئی بیماری ہوتی ہے اور ماہ رمضان المبارک کی آمد تک حالات کو معمول پر لاتے ہوئے چکن کے استعمال کو فروغ دینے کی مہم چلائی جانے لگتی ہے اور اس کے ساتھ ہی چکن کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہونے لگتا ہے۔