برڈ فلو کی نگرانی کے لئے کنٹرول روم قائم

   

نئی دہلی : قومی راجدھانی میں محکمہ مویشی پروری اور ڈیری نے برڈ فلو سے متعلق تمام واقعات کی نگرانی کے لئے ایک کنٹرول روم قائم کیا ہے ۔محکمہ مویشی پروری اور ڈیری نے چہارشنبہ کو کہا کہ ریاستوں میں برڈ فلو کے کنٹرول کے لئے اٹھائے جارہے اقدامات کی تازہ ترین صورتحال کو روزانہ کی بنیاد پر اپڈیٹ کیا جائے گا۔ راجستھان ، مدھیہ پردیش ، ہماچل پردیش اور کیرلہ میں برڈ فلو کے پھیلنے کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ باراں ، کوٹہ ، راجستھان کے جھالاواڑ اور مدھیہ پردیش کے مندوسور ، اندور اور مالوا میں کوے کی موت ہوئی ہے ۔ہماچل پردیش کے کانگڑا میں غیر مقیم پرندوں اور کیرلہ کے (پولٹری۔ بطخ) ۔ کوٹیئم اور اللاپوجھا میں پولٹری اور بطخوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔آئی سی اے آر-این ایچ ایس اے ڈی سے متاثر نمونے کی جانچ کے بعد برڈ فلو کی تصدیق ہوگئی ہے ۔