ممبئی : ایگزیکیٹیو ڈائرکٹر برڈ گروپ انکور بھاٹیہ کا آج بعمر 48 سال دیہانت ہوگیا۔ بتایا گیا کہ وہ قلب پر حملہ کے نتیجہ میں فوت ہوگئے۔ بھاٹیہ نے اس گروپ کی ترقی میں کلیدی رول ادا کرتے ہوئے اسے پروان چڑھایا تھا۔ انہوں نے کئی اختراعی تبدیلیاں عمل میں لائی۔ 1994ء میں برصغیر ہند کو مخصوص
Amadeus
برانڈ سے روشناس کرانے کا سہرا بھاٹیہ کے سر ہی جاتا ہے۔ یہ برانڈ آج ٹراویل ایجنٹس اور ایرلائنس کیلئے ٹراویل ٹیکنالوجی فراہم کرتی ہے۔