نظام آباد :5؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر نظام آباد کے برکت پورہ سے لاپتہ لڑکے کی نعش جل طلب میں دستیاب ہوئی۔ تفصیلات کے امان الدین ولد امجد الدین عمر 13 سالہ برکت پورہ نظام آباد سے تعلق رکھتا ہے کل دوپہر2:30 بجے کے قریب برکت پورہ (ٹاؤن II پولیس اسٹیشن کی حدود) سے لاپتہ ہونے اس کے والدین نے اس کے لاپتہ ہونے کی پولیس میں شکایت کرنے کے علاوہ سوشل میڈیا پر اس کی تصویر کو وائرل کیا تھا تحقیق میں پتہ چلا کہ امان الدین اپنے دو دوستوں کے ساتھ گیا ہوا تھا یہ تیراکی کے غرض سب سے پہلے تالاب میں چھلانگ لگایا تھا اور پانی گہرا ہونے کی وجہ سے غرقاب ہو گیا اس کے ساتھ موجودہ ساتھیوں نے خوف زدہ ہو کر یہاں سے واپس ہو گئے لیکن اس کے غرقاب ہونے کی اطلاع اس کے افراد خاندان کو نہیں دی لیکن جب تحقیق کرنے پر پتہ چلا تو ان دونوں ساتھیوں سے پوچھ تاچھ کرنے پر تفصیلات سے واقف کروایا جس پر آج صبح جل تالاب میں6ویں ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے عملے نے تیراک جعفر کی مدد سے امان الدین کی نعش جال تالاب سے آج صبح تقریباً8 بجے برآمد کی گئی بعد پنچ نامہ پو سٹ مارٹم کے لیے گورنمنٹ اسپتال نظام آباد منتقل کر دیا پولیس اس خصوص میں مصروف تحقیقات ہیں۔