برکس اجلاس کا تھیم ’روشن مستقبل کیلئے معاشی ترقی‘

   

Ferty9 Clinic

برازیلیا۔13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) برازیل میں رواں برس برکس اجلاس کا تھیم ’روشن مستقبل کے لیے معاشی ترقی‘ ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ایک تجارتی وفدبھی ہے۔ وزیر اعظم کا روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ دوطرفہ اجلاس کا پروگرام ہے ۔ وہ برکس کے بزنس فورم اور اہم اور اختتامی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے ۔برکس کے دوران رکن ممالک کے درمیان موجودہ دنیا میں قومی اقتدار اعلیٰ کے لیے چیلنجز اور مواقع پر بحث ہونے کا امکان ہے ۔ کلیدی اجلاس کے دوران رکن ممالک کے درمیان معاشی تعاون پر دستخط کیے جائیں گے ۔اس اجلاس کے بعد برکس ممالک کی تجارت اورسرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ایجنسیوں کے درمیان قرار پر دستخط کیے جائیں گے ۔ اجلاس ختم ہونے پر تمام رہنما ایک مشترکہ اعلان بھی جاری کریں گے ۔ برکس میں پانچ ابھرتی ہوئی معیشتیں شامل ہیں جن میں دنیا کی 42 فیصد آبادی رہتی ہے ۔ ان کی گھریلو صنعتی پیداوار (جی ڈی پی) دنیا کے جی ڈی پی کا 23 فیصد ہے اور ان کی عالمی تجارت میں 17 فیصد کی حصہ داری ہے ۔