عابدجان ۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انسانی حقوق ادارہ نے کہا ہیکہ شمالی برکینافاسو میں اسلام پسندوں کے حملوں کے نتیجہ میں درجنوں شہری ہلاک اور دیگر ہزاروں اپنے گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ اس گروپ نے کہا کہ 62 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہا کہ ’’اسلام پسند مسلح گروپوں کے شمالی برکینا فاسو کے ساحلی علاقہ میں مظالم اور سیکوریٹی فورسیس کی انسداد دہشت گردی کارروائیوں کے دوران ہونے والی زیادتیوں کے نتیجہ میں درجنوں افراد ہلاک اور دیگر ہزاروں بے گھر ہوگئے ہیں۔ اس گروپ نے مزید کہا کہ ’’تشدد کے سبب دسیوں ہزار دیہاتیوں کو 2019ء کے اوائیل سے گھر چھوڑنے کیلئے مجبور ہونا پڑا ہے‘‘۔