اگاڈوگو: مغربی افریقی ملک برکینا فاسو کے شمالی حصے میں شدت پسندوں کے حملے میں 14 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ فرانسیسی میڈیا نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی اطلاعات کے مطابق، شدت پسندوں نے ٹن اکوف محکمہ کے سکیورٹی اہلکاروں پر نشانہ بند حملہ کیا جس میں 13 فوجی اور ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں نو شدت پسند ہلاک مارے گئے ۔واضح رہے کہ برکینا فاسو کا شمالی علاقہ 2016 سے القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ جیسی دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا ہے ۔