برکینا فاسو میں حملہ ، دس افراد ہلاک

   

گوانگاڈوگو۔ 5 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک حملہ میں کم و بیش پانچ مسلح افراد اور پانچ شہری ہلاک ہوگئے جو شمالی برکینا فاسو کے ایک فوجی اڈہ پر کیا گیا تھا جو مالی کی سرحد کے قریب واقع ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ برکینا فاسو پہلے ہی جہادی بغاوت سے نمٹنے میں مصروف ہے جس میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
افغانستان بم دھماکے میں

ایک فوجی ہلاک
خوست،5نومبر(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے مشرقی شہرخوست میں منگل کے روز سڑک کنارے ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے بم دھماکہ ہوا جس میں ایک فوجی ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر تین زخمی ہوگئے ۔ یہ اطلاع یہاں ایک فوجی ترجمان نے دی۔کیپٹن عبد اللہ کے مطابق خوست شہر میں باغی جنگجوں نے سڑک کنارے ایک بارودی سرنگ لگا رکھی تھی جو فوج کی گشتی ٹیم کی وین کے پہنچتے ہی پھٹ گئی۔ اس دھماکے میں موقع پر ہی ایک فوجی کی موت ہوگئی اور دیگر تین زخمی ہوگئے ۔