برکینا فاسو میں دھماکہ ، 5فوجی اہلکار ہلاک

   

اوگادوگو ۔18جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) برکینا فاسو کے شمالی صوبہ سؤ م میں سڑک کنارے ہونے والے دھماکے سے کم از کم پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ سکیورٹی محکمہ نے بتایا کہ جمعہ کو فوج کی گشتی گاڑی اربندا شہر میں سڑک کنارے دھماکے کی زد میں آ گئی ، جس سے کم از کم پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ واضح رہے کہ برکینا فاسو کے شمالی علاقے میں مسلسل ہو رہے دہشت گردانہ حملے کی وجہ سے سکیورٹی صورتحال انتہائی خراب ہے ۔

کولمبیا میں دہشت گردوں نے پانچ شہریوں کو ہلاک کر دیا
بگوٹا۔18جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) مغربی کولمبیا میں منشیات اسمگلنگ سے منسلک دہشت گردوں نے پانچ شہریوں کو ہلاک کر دیا ۔تیلی سور نیوز چینل کے مطابق دہشت گردوں نے کسانوں کی تین گاڑیوں میں دھماکہ خیز مواد پھینک دیا، جس کی وجہ سے تین نوجوان کسانوں ہلاک ہو گئے ۔