برکینا فاسو میں دہشت گردانہ حملہ ، 11فوجی ہلاک

   

Ferty9 Clinic

اوگاڈوگو 26 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں نامعلوم مسلح افراد کے ایک گروپ نے چہارشنبہ کو ایک فوجی قافلہ پر حملہ کر دیا جس میں کم از کم 11 فوجی ہلاک ہو گئے ۔سیکورٹی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کے ایک گروپ نے چہارشنبہ کو ھلالے نامی گاؤں میں ایک قافلہ پر حملہ کر دیا جس میں کم از کم 11 فوجی ہلاک ہو گئے ۔ اس حملے کے بعد کچھ فوجی لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔